پٹنہ کی ایک خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر کی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی
استحصال کے معاملے میں ملزم بنائے گئے معطل کانگریس لیڈر برجیش پانڈے کی
پیشگی ضمانت عرضی آج خارج کردی۔بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام سے متعلق قانون (پاکسو)کے خصوصی جج اوم
پرکاش شریواستو نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد مسٹر پانڈے کو
معاملے میں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا۔قابل ذکر ہے کہ معاملہ ریاست کے ایک سابق دلت وزیر کی نابالغ بیٹی کے ساتھ
مبینہ طورپر ایک مشہور تاجر نکھل پریدرشی کے ذریعہ جنسی استحصال کرنے کا
ہے۔